1 اگست 2016 - 18:01
ایران میں گیس کی پیداوار میں روزانہ 140 ملین کیوبک میٹر تک اضافہ کیا جائے گا: صدر روحانی

انہوں نے کہا کہ ایران میں تیل اور گیس کی پیداوار کا تعلق صرف صرف اقتصادی معاملے سے نہیں بلکہ ان قدرتی ذخائر کی پیدوار کا آغاز ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ہی شروع ہوگیا تها.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صدر مملکت نے جدید ٹیکنالوجی کی حصول کیلئے جوہری معاہدے سے حاصل ہونے والے مواقع سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک ایران میں گیس کی پیداوار روزانہ 140 ملین کیوبک تک پہنچ جائے گی.

یہ بات صدر 'حسن روحانی' نے پیر کے روز تہران میں ایرانی قومی گیس کمپنی کی 50ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ سمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کے جنوبی علاقے میں واقع توانائی زون (جنوبی پارس) کے 19،19،20 اور 21 فیز کو فعال بنانے سے رواں سال کے آخر تک گیس کی پیداوار میں قابل قدر اضافہ ہوگا.

انہوں نے کہا کہ ایران میں تیل اور گیس کی پیداوار کا تعلق صرف صرف اقتصادی معاملے سے نہیں بلکہ ان قدرتی ذخائر کی پیدوار کا آغاز ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ہی شروع ہوگیا تها.

انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے کے ذریعے سے ہم اپنے پڑوسی ملکوں کے ساته تعلقات کو وسعت دے سکتے ہیں اور اس حوالے سے ہم اپنی گیس پیدوار سے دوسرے ممالک کو بهی مستفید کرسکتے ہیں.

صدر مملکت نے کہا کہ آئندہ ایرانی سال تک ملک میں گیس کے استعمال کی سطح 284 بلین کیوبک میٹر تک پہنچ جائے گی.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲